عمران خان کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہوگئی: بلاول بھٹو زرداری
- اتوار 17 / اکتوبر / 2021
- 4710
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر تبدیلی نہیں تباہی سرکار مسلط ہے۔ کٹھ پتلی کا ہر وعدہ جھوٹ نکلا، عوام کیلئے جینا مرنا مشکل ہوگیا۔
کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ اب حکومت کو بھگا کر ہی دم لیں گے، اگلی باری جیالوں کی ہوگی ۔ باغ جناح کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ ہوا جس میں سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کہتےتھےمہنگائی ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے، عوام پوچھتےہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں ہیں؟جبکہ عمران خان کا عوام سےکیاگیاہروعدہ جھوٹا نکلا،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہےجبکہ آج ملک میں عمران خان کی تبدیلی نہیں تباہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے،ہماری حکومت عوام دوست ہوگی،غریب نہیں بلکہ غربت کا خاتمہ کریں گے،ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں آنے کے پہلے روز تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں مہنگائی،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے،اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے پر جیالوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ جلسے میں شرکت پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔