سعودی عرب سے تزویراتی شراکت داری کے خواہاں ہیں:وزیراعظم

  • اتوار 31 / اکتوبر / 2021
  • 4000

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

سعودی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا  کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ  پورے اترے ہیں۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے روابط کو سود مند تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اور سعودی عرب کا وژن 2030 سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں۔ ان کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے۔ سعودی عرب کے وژن 2030 کے لئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔