اسلام کا نعرہ سن کر نوجوان جوش میں آگئے: پرویز خٹک

  • سوموار 06 / دسمبر / 2021
  • 3870

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سیالکوٹ میں نوجوان بچے جوش میں آگئے اور یہ واقعہ ہوگیا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان میں سب کچھ ختم ہوچکا ہے۔

 سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر بات کا ذمہ دار حکومت کو نہ ٹھہرائیں۔ میڈیا والے دین کی بات نہیں کرتے اور نہ ہی لوگوں کی سوچ بدلتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ٹی وی پر اینکرز آئیں اور لوگوں کو سمجھائیں، بچوں کو سمجھائیں، حکومت کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔

وفاقی وزير نے یہ بھی کہا کہ میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی اور نہ ہی صحت کی، ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے۔