سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کراچی میں مسجد منہدم نہیں ہوسکی
- سوموار 03 / جنوری / 2022
- 5100
عدالتی حکم پر کراچی میں طارق روڈ پر دو رات کی کارروائی میں تمام تعمیرات منہدم کردی گئیں۔ لیکن سرکاری زمین پر ناجائز طور سے تعمیر مسجد نہیں گرائی جاسکی۔
پولیس کے مطابق پارک میں غیرقانونی طور پر قائم کلب، مدرسہ اور 10 دکانیں منہدم کی گئیں۔ پارک میں قائم رہائش گاہیں بھی توڑ دی گئیں جس کے بعد ادارے واپس چلے گئے۔
ڈی ایم سی ایسٹ کے مطابق پارک سے تجاوزات گرانے کے ساتھ ساتھ ملبہ بھی صاف کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اور اے ایس پی عثمان بھی موقع پر موجود تھے۔
ایس ایچ او فیروز آباد خوشنود جاوید کے مطابق رات بھر جاری رہنے والا آپریشن 3 بجے مکمل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پارک کے طارق روڈ کی طرف کے حصے پر مدینہ مسجد تاحال قائم ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور مسجد انتظامیہ کے باہمی مذاکرات ہوئے ہیں۔
معاملہ اعلیٰ عدالت میں بھی جائے گا۔ امن و امان کے خدشے کے پیش نظر پارک کے اس حصے کی بحالی کے کام فی الحال روک دیا گیا ہے۔