مفتی تقی عثمانی نے مسجد گرانے کے بارے میں سپریم کورٹ کا حکم مسترد کردیا
- جمعرات 06 / جنوری / 2022
- 4890
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ے کہ کراچی کی مدینہ مسجد کو گرانے کا حکم درست نہیں ہے۔ اس جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تو تسلیم نہیں کریں گے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت جامعہ دارالعلوم کراچی میں صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ہم نے باہم مل کر مقابلہ کرنا ہے۔انشااللہ نصرت الہیٰ ہمارے ساتھ شامل ہوگی اور الحمدللہ ایسے آثار ہیں کہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
انہوں نے طارق روڈ کراچی پر واقع مدینہ مسجد گرانے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو گرانے کے فیصلہ سے ہر مسلمان کا دل رنجیدہ ہوا ہے۔ اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں کیا گیا۔ اس طرح کے دس فیصلے آجائیں ہماری قوم تسلیم نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدانخواستہ اس فیصلے کو برداشت کرلیا تو نہ جانے یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔