سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے ہؤا: تحقیقاتی رپورٹ

  • اتوار 16 / جنوری / 2022
  • 4630

سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔ کمیٹی کے ارکان مری سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے سانحہ مری کے حوالے سے اپنی تحقیقات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ مری پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس میں اسے انتظامی غفلت قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کے لیے انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مری میں برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سیاحوں نے مری میں 7 اور 8 جنوری کی رات کو انتہائی خوفناک تجربہ قرار دیا ہے۔