اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے
- منگل 18 / جنوری / 2022
- 4410
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کروائے جائیں گے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لی ہیں۔
وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم پر انتخابات کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہئے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے۔
واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت ملک میں آئیندہ انتخابات الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے کروانے پر اصرار کررہی ہے اور اس سلسلہ میں قانونسازی بھی کی گئی ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن کو اس پر تحفظات ہیں۔