پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پندرہ مئی کو ہوں گے

  • بدھ 19 / جنوری / 2022
  • 3760

پنجاب حکومت نے 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیربلدیات محمودالرشید نے کہا  ہےکہ بلدیاتی انتخابات 15مئی کو ہوں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ  مقرر کی گئی ہے جس میں ڈائریکٹ ووٹنگ ہوگی۔ ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی  مہم کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخاب سے پہلے پانچ سال بعد لوکل گورنمنٹ کے وارڈ کو ختم کر دیتے ہیں۔ وارڈ کو بار بار تبدیل کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔  ہم کوشش کررہے ہیں 25 سال تک حلقہ بندیوں میں کوئی تبدیلی نہ کرے، پنجاب بڑا صوبہ ہے دو مرحلوں میں انتخابات کروائیں گے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں بلدیاتی بل پر سب کو آن بورڈ لے کر بل اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔  ایکٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ رکھی ہے اگر الیکشن کمیشن  نےاعتراض کیا تو پھر پرانے سسٹم پر الیکشن ہوگا۔