یہ عمران خان کی گیدڑ بھبکیاں ہیں: مریم نواز
- سوموار 24 / جنوری / 2022
- 3570
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر کے اس بیان پر 'اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا' کہا ہے یہ گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جس دن آپ اقتدار سے نکلے تو عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ کیونکہ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑے تھے نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔ عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔