امریکہ حوثی حملوں کے خلاف یو اے ای کی مدد کرے گا
- بدھ 02 / فروری / 2022
- 4640
امریکا نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ریاست پر میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی معاونت کے لیے جنگی طیارے بھیج رہے ہیں۔
خیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغی تحریک نے گزشتہ ماہ ابو ظہبی پر میزائل حملہ کیا تھا جبکہ دوسرا حملہ امریکی فورسز کی جانب سے ناکام بنادیا گیا تھا۔
امریکی دفاعی سیکریٹری لائیڈ آسٹن نے بھی ٹیلی فونک گفتگو میں ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کو کہا کہ واشنگٹن اپنے حمایتی ابو ظہبی میں ان کے مطالبے قبل میزائل تباہ کرنے کی گائیڈ ’یو ایس ایس کول‘ بھیجے گا۔
امریکی محکمہ دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’سیکریٹری دفاع نے ولی عہد کو اپنے اس فیصلے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے جس کے تحت موجودہ خطرات سے لڑنے میں مدد کے لیے امریکا کی جانب یو اے ای میں ففتھ جنریشن جنگی طیارے نصب کیے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ اس امداد کا مقصد یہ واضح کرنا ہےکہ امریکا دیرینہ حکمت عملی کے تحت اپنے شراکت دار یو اے ای کے ساتھ کھڑا ہے۔ یو اے ای کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی صدر کے دورے کے دوران ایک میزائل کو روکا گیا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سعودی اتحادی افواج کے خلاف لڑنے والے ایرانی حمایت یافتہ گروپ کی جانب سے یہ تیسرا حملہ تھا، اتحادی افواج میں یو اے ای بھی شامل ہے۔
اس سے ایک ہفتے قبل امریکی فوج کا کہنا تھا انہوں نے دو میزائلوں کے روکنے کے لیے متعدد پیٹریاٹ میزائل پھینکے، جس کے بارے میں حوثیوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ میزائلوں کے ذریعے انہوں نے یو اے ای کی الظفرہ ائیر بیس کو نشانہ بنایا تھا۔