وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا امکان
- ہفتہ 26 / فروری / 2022
- 3780
وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر اثرات کے تناظر میں ہوگا۔
روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین روس کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران تیل اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی انشورنس کمپنیوں نے شپنگ کمپنیوں پر وار سرچارج میں اضافہ کردیا ہے۔ یوکرین روس کشیدگی سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آسکتی ہے۔