مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

  • سوموار 28 / فروری / 2022
  • 3050

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈا اور بہتان تراشی کے الزام پر ریحام خان کو قانونی نوٹس  بھیج دیا ہے۔

 قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ دنوں ان کے مسودے کا حوالہ دے کر وزارت مواصلات کی کاکردگی کو متنازعہ بنایا گیا جس سے درخواست کنندہ کی ہتک کے علاوہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی۔

نوٹس کے مطابق مراد سعید کی تمام کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپ کی  تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔  پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی اور بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دے کر مراد سعید پر تہمت لگائی گئی۔ آپ 14 دن کے اندر اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔

 نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں، تقریروں اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی  منسلک  کی گئی  ہیں۔ معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی۔