سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر بین الاقوامی برادری مذمت کرے: وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان سویڈن اور ہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر سخت رنجیدہ ہیں۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ان واقعات کی مذمت کرے اور اس طرح کے گھناؤنے رویوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامے کیے جا رہے ہیں، مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے گئے ہیں۔