سفارتی مراسلہ میں کسی غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے: قومی سلامتی کمیٹی
وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ ٹیلی گرام میں کسی غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا 38 واں اجلاس ہوا، جس میں امریکا میں تعینات سابق سفیر پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے مِنٹس بھی پیش کیے گئے۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 38 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، احسن اقبال، وزیر مملکت حنا ربانی کھر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف اور سربراہ پاک فضائیہ نے بھی شرکت کی۔