ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نو مہینوں میں 4500 فیصد سے زائد اضافہ

  • ہفتہ 23 / اپریل / 2022

پاکستان کا موجودہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.17 ار ب ڈالر رہا۔

پاکستان میں مارچ کے مہینے کے آخر تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی۔ تاہم اپریل کے شروع میں ملک میں مسلم لیگ نواز کی سربراہی میں مخلوط حکومت قائم ہوئی، جسے اب ایک بڑے جاری کھاتوں کے خسارے کا سامنا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں جاری کھاتوں کا خسارہ 275 ملین ڈالر تھا، جو ساڑھے چار ہزار فیصد کی شرح سے بھی زیادہ کی رفتار سے بڑھ کر اس سال کے پہلے نو مہینوں میں 13.17 ار ب ڈالر ہو گیا، جس کی وجہ ملکی درآمدا ت میں اضافہ جو عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے زیادہ مہنگی ہوئیں۔

تجزیہ کار سمیع اللہ طارق کے مطابق پورے مالی سال کے جاری کھاتوں کے خسارے کو 16-17 ار ب ڈالر محدود کیا جا سکتا ہے اگر بیرونی شعبے سے صحیح طریقے سے نمٹا جائے۔