نواب شاہ: گاڑی الٹنے کے بعدآگ لگ گئی،2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

  • سوموار 02 / مئ / 2022

نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پرتیز رفتارگاڑی الٹنے کے بعد آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد جل کرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر چھنڈن شاخ نہر کے مقام پرتیز رفتارگاڑی نہر کے پل سے ٹکرا کرالٹ گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔  گاڑی میں سوار2 بچوں اور4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی افراد نے لاشوں کو جلی ہوئی گاڑی سے نکالا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔حادثے کا شکارہونے والے  افراد عید منانے کے لئے حیدرآباد سے مورو جارہے تھے۔