اشتر اوصاف نئے اٹارنی جنرل مقرر ہوگئے

  • ہفتہ 07 / مئ / 2022

وفاقی حکومت نے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اشتر اوصاف 16-2015 میں وزیرِ اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 2016 میں انہیں اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔ اشتر اوصاف نے 2018 تک بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دی تھیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دینے والے خالد جاوید خان نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔