حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے، جس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جب آرڈیننس ختم ہو جائے گا تو موجودہ چیئرمین نیب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال عارضی انتظام کے تحت اس وقت بطور چیئرمین نیب کام کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے نیب کا نیا چئیرمین لگانے کا فیصلہ نہیں کیا تھا لیکن آرڈی ننس کے ذریعے جاوید اقبال کو کام جاری رکھنے کا موقع دیاگیا تھا۔ موجودہ اتحادی حکومت نیب کے طریقہ کار مین تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔