انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا
پیٹرولیم قیمتوں میں 30 روپے لیٹر اضافہ کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے سستا ہوکر 200 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس800 پوائنٹس اضافے سے43 ہزار 313 پوائنٹس پر موجود ہے۔
ماہر معاشیات محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مارکیٹ مثبت ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد گزشتہ شب ملک میں پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل 30 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیٹرول کی قیمت بڑھائے بغیر قرض دینے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے سے روپیہ گر رہا تھا۔