شانگلہ کے جنگلات میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق

  • ہفتہ 04 / جون / 2022

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے مضافاتی علاقے کپرائی کی پہاڑی پر واقع جنگلات میں آتشزدگی سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ریونیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں راستے ہیں۔ آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

فاریسٹ ریونیو اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ جھاڑیوں میں لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو چکیسر میں واقع ہیلتھ یونٹ گننگر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر نےعملے کو جائے وقوع پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرین کی مدد کریں جبکہ ریسکیو 1122 اور جنگلات سے متعلق محکمے کے افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ آتشزدگی سے متاثرہ علاقہ بلندی پر واقع ہے اور یہاں رسائی ممکن نہیں ہے۔ یہاں کوئی سڑک نہیں ہے جس کے ذریعے جائے وقوعہ پر پہنچا جاسکے جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘۔

تتوالان، شانگ اور بٹکوٹ کے علاقے آتشزدگی کی لپیٹ میں ہیں، ان کی ٹیم پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ اکثر شہری اس موسم میں جھاڑیوں کو آگ لگا دیتے ہیں یہ آگ جنگلات سمیت رہائشی علاقوں میں پھیل جاتی ہے۔ شانگلہ کے مختلف مقامات پر آگ لگانے والے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ جنگلات کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کرنا ہوگا کہ علی جان کے مقامات پر آگ لگانے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے۔ ابتدائی طور یہ معلوم کرنا ناممکن ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں شانگلہ، دیر، مانسہرہ، سوات، بونیر، اور دیگر علاقے شامل ہیں۔