چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

  • بدھ 08 / جون / 2022

سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے کئے گئے  اصولوں کے برعکس ہے۔

درخواست گزار کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹر مسترد کیے۔ استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔