اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں نے سود کےخلاف شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا
سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بنک نے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائر کردی۔ چار نجی بنکوں نے بھی شرعی عدالت فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی، جن میں وزارت خزانہ، وزارت قانون، چئیرمین بنکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا اور سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے رولز میں ترمیم کا حکم دیا۔
بینکوں نے درخواست کی کہ شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کو منظور کیا جائے اور فیصلے میں اٹھائے گئے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔