الیکشن کے لیے فوج سے مذاکرات کی خبریں بالکل غلط ہیں: ترجمان پاک فوج

  • اتوار 24 / جولائی / 2022

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن سے متعلق فوج کے دباؤ کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فوجی مداخلت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے الیکشن کے حوالے سے فوج کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس حوالے سے فوج کے مذاکرات کی خبریں بالکل غلط ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیاسی معاملات میں مداخلت کی تردید کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے معاملات خود نمٹائیں۔ خدارا فوج کوسیاسی معاملات سے باہررکھا جائے۔