روپے کی قدر میں نمایاں بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے سستا ہوگیا
انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی ویب پورٹل میٹس گلوبل کے مطابق مقامی کرنسی کی قدر میں مزید بہتری ہوئی اور دوپہر 12 بج کر 50 منٹ کے قریب ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 228 روپے پر ٹریڈنگ کر رہا تھا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن ملک بوستان نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ جلد ہی پاکستان کے لیے قسط جاری کرے گا جس کی وجہ سے جمعہ کے روز سے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ 3 سیشنز کے دوران ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ 56 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک بوستان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ڈالر کی افغانستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ کے نرخوں میں 10 روپے کا فرق سرحد پر سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ختم ہو گیا ہے۔ اب افغانستان کو ڈالر کی منتقلی رک گئی ہے جس کے اثرات کی وجہ سے روپیہ مضبوط ہوا ہے۔
روپے کی قدر میں بہتری کا باعث بننے والے اس نکتے کی جانب بھی اشارہ کیا کہ جولائی کے کم درآمدی بل نے ملک کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد دی ہے جس کے نتیجے میں روپے پر دباؤ کم ہوگا۔
اس دوران کے ایس سی 100 بینچ مارک انڈیکس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ڈیل کے حوالے سے وضاحت کی وجہ سے نئی خریداری ہوئی ہے۔