پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی ردعمل غیر متوازن تھا: بلنکن

  • ہفتہ 06 / اگست / 2022

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے تائیوان کے دورے پر چینی ردعمل غیر متوازن اور خطرناک تھا۔

وائس آف امریکہ کی خمر سروس کو انٹرویو میں اینٹنی بلنکن نے کہا کہ پلوسی کا تعلق امریکہ کی قانون ساز شاخ سے ہے، جو خود مختار ہے۔ پلوسی کا تائیوان کا دورہ کرنا ان کا استحقاق ہے جیسا کہ اسی برس ان سے پہلے امریکی کانگریس کے کئی اراکین نے تائیوان کا دورہ کیا۔ پلوسی کے دورے پر چین کی جو بھی رائے ہو مگر اس کے باوجود اس کا ردعمل غیر متوازن اور خطرناک تھا۔

وزیر خارجہ کے مطابق چین کے اقدامات پر آسیان سمیت خطے کے ممالک نے مذمتی بیانات جاری کئے۔ اسی لیے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ یہ اقدامات خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ ہم سب کو ذمہ داری دکھانی ہوگی ، امریکہ از خود اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات نہیں کرتا۔ ہمارے خیال میں سمندروں کو پرامن رہنا چاہئے اور آبنائے تائیوان خطے میں تقریباً ہر ملک کے لیے اہم ہے۔ اگر یہاں پر جاری تجارت میں خلل پیدا ہوا تو اس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات پیدا ہوں گے