بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے: اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک فوج اور تحریک انصاف میں خلیج بنانے کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسا مقدمہ بنایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے طاقتور لوگوں سےپنجاب کا اقتدارچھینا ہے۔ بندکمرےمیں بیٹھ کر لوگوں کےضمیر خریدے گئے۔عمران خان کی کال پر قوم بار بار نکلتی رہی ۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہبازگل کوتشدد کرکے لے جایاگیا۔ تحریک انصاف کےخلاف بڑامقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور تحریک انصاف میں خلیج بنانےکابیانیہ بنایاجارہاہے۔ شہبازگل کےمعاملےقانون کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے قبل کوئی وارنٹ جاری ہوتا ہے شہباز گل نے جو بات کی، ہوسکتا ہے آپ کو اس سے اختلاف ہو۔ مگر طاقت کا استعمال مناسب نہیں۔ ایک سچالیڈربند کمرےکی سازش کی خلاف کھڑاہوگیا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کے بیانات دیکھ لیں، تقاریر مل جائیں گی۔ گزشتہ روز کے واقعے کو سمجھنے کے لیے 4 ماہ کی صورت حال دیکھنا ہوگی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کیشن فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےجھوٹےبیان حلفی پرفیصلہ سنایا۔ روزانہ پریس کانفرنسز میں فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھتا رہا۔ الیکشن کمیشن نے خود فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرنا چھوڑ دیا۔ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ حقائق کے برعکس ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پاکستان اور باہر کے قانون کی تشریح غلط کی ۔ الیکشن کمیشن نے جھوٹے الزامات لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھ دیا عمران خان نے بیان حلفی دے دیا جب کہ عمران خان نے بیان حلفی نہیں د یا وہ سرٹیفکیٹ ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ شہباز گل نے جو بات کی ہو وہ ٹھیک نہ ہو مگر اس پر ایک قانونی راستہ موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں بندوقوں سے مار کر نجی گاڑیوں میں لے جایا گیا اور طاقت کا استعمال کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج ایک اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے، اور اس کے خلاف دو طریقے سے حملہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فوج مخالف قرار دینے اور الیکشن کمیشن کے ذریعے پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔