سوات میں طالبان کی موجودگی کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں: خواجہ آصف

  • جمعہ 12 / اگست / 2022

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات کو دیکھ رہے ہیں اور ہم افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے۔ قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں۔ لیکن ملکی دفاع کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہرممکن دفاع کیا جائے گا۔

شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ سنا ہے شہباز گل نے کل کہا کہ فوج میری جان ہے، اگر ایسا کہا ہے تو اچھا ہے۔