فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے 6ممالک کو خط بھیج دیا

  • ہفتہ 27 / اگست / 2022

پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی  نے 6 ممالک کو معلومات کے حصول کیلئے خط ارسال کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ممالک کو خط فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے لکھا گیا ہے جن میں آسڑیلیا، کینیڈا سے وہاں کی کمپنیز کے بارے معلومات مانگی گئی ہیں جبکہ سنگارپور سے ناصر نامی شخص اور عبیدہ شیٹی کے بارے میں معلومات کا تقاضا کیا گیا ہے۔

اسی طرح یو اے ای میں بھی دو کمپنیز اور متحدہ عرب امارات کے ایک کرکٹ کلب اور ابراج گروپ بارے بھی معلومات و تعاون کے لیے خط لکھا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ میں بھی دو کمپنیز کے بارے معلومات کے لیے لکھا گیا ہے۔ تمام کمپنیز وہاں سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اے بیرون ممالک سے تحقیقات کے رجوع کرنے کا عندیہ دے رکھا تھا اور حالیہ خط اسی سلسلے کی کڑی ہے۔