وزیراعظم نے آڈیو لیکس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

  • سوموار 26 / ستمبر / 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا شریک ہوں گے۔

نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں سیلاب کی صورت حال، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم آفس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کا معاملہ بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

واضھ رہے گزشتہ دنوں وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی گفتگو کی متعدد آڈیو لیک کی گئی ہیں جس کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کی سیکورٹی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔