بھارت میں ہندو زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی، 27 افراد ہلاک

  • اتوار 02 / اکتوبر / 2022

بھارت میں زائرین کو مندر سے واپس لاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی پلٹ کر تالاب میں گر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

 بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ہونے والے حادثے میں 22 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹریکٹر ٹرالی ہندو زائرین کو چندریکا دیوی مندر سے واپس لا رہی تھی۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ٹوئٹ میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نریندرا مودی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کانپور میں ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا سن کر دکھ ہوا، میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعائیں ہیں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا ہے کہ ٹریکٹر ایک بڑی ٹرالی کو کھچینچ رہی تھی، اسے مسافروں کو نہیں بلکہ صرف زرعی مصنوعات کی مال برداری کے استعمال ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانپور ضلع میں ہونے والا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔