الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تبادلے منسوخ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے اعلیٰ افسران کے تبادلے معطل کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اُن اضلاع کے افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں روکی ہیں جہاں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ رواں ہفتے پنجاب ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں 50 اعلیٰ افسران کے تبادلے کیے تھے۔ ان افسران میں 8 ڈائریکٹرز، 10 انسپیکٹرز، 31 ایکسائز اور ٹیکسیشن افسران شامل تھے۔
تاہم 5 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے ان تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد، ملتان اور ننکانہ صاحب کے اضلاع سے تبادلوں کا نوٹیفیکشن معطل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ محکمے نے الیکشن کمیشن کو ان ہدایات پر سختی سے تکمیل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے لندن روانہ ہونے سے چند روز قبل پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ سامنے آیا۔
اس ماہ کے دوران جن 8 حلقوں میں انتخابات ہوں گے اُن میں این اے 22 مردان، این اے 24 چاسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 خرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحت، این اے 237 ملیر اور این اے 239 کراچی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خود حصہ لیں گے۔