تحریک انصاف آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی

  • سوموار 10 / اکتوبر / 2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کے دفتر اور گھر کی پوری سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ لائن بھی بگ ہوگئی۔ ہم لیکس کی سچائی کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر اس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے کہ کون سی انٹیلیجنس ایجنسی بگنگ کی ذمہ دار ہے۔ اور کون آڈیو کو لیک کر رہا ہے جن میں سے بہت سی آڈیو لیکس کو کاٹا پیٹا گیا اور اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ اس لیے اہم ہے کہ سکیورٹی کے حساس مسائل غیر قانونی طور پر ریکارڈ کیے گئے اور بعد میں ہیک کیے گئے، جس سے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پربے نقاب ہو کر رہ گئی ہے۔