کشمیری آج بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں

  • جمعرات 27 / اکتوبر / 2022

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس روز وہ دنیا کو پیغام دیں گے کہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں۔ پاکستان میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔A

دوسری جانب امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور کشمیری آج 27 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر مشیر برائے کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔ ہندوستان نے اپنی فوج 80ہزار سے 10لاکھ کردی لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کمی نہیں آئی۔ کشمیری حق خوداردیت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا بھارت نے75برس قبل مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی مداخلت کے ذریعے ناجائزقبضہ کیا۔ بھارت کے ظلم و بربریت سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں عیاں ہوا۔ آزادکشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے27اکتوبرکو واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔

مزید برآں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج جمعرات سے مقبوضہ کشمیر کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔