لانگ مارچ ایک بار پھر ملتوی، اب بدھ سے شروع ہوگا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ منگل سے نہیں بلکہ بدھ سے شروع ہوگا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے۔ میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔ آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔