فلپائن میں بچی کی پیدائش کے بعد دنیا کی آبادی 8 ارب ہوگئی
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی ہے جو کہ 11 برس قبل 7 ارب تھی، منیلا میں پیدا ہونے والی بچی کو علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا گیا۔
20 ویں صدی کے وسط میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ تاہم آبادی بڑھنے کی رفتار کم ہو رہی ہے اور دنیا کی آبادی 9 ارب تک پہنچنے میں 15 سال لگیں گے جبکہ اقوام متحدہ کو 2080 سے پہلے آبادی 10 ارب ہونے کا امکان نہیں ہے۔ لیکن 15 نومبر کو دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ نے پانچویں، چھٹے اور ساتویں ارب آبادی کی تکمیل کرنے والے بچوں کی نمائندگی کے لیے چند بچوں کو منتخب کیا تھا، ان کی کہانیاں آبادی میں اضافے کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟
فلپائین میں بچی کی پیدائش پر فلپائنی میڈیا نے اسے علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا۔ فلپائن کے انگریزی اخبار فلپائن اسٹار نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی۔