مراکش فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  • اتوار 11 / دسمبر / 2022

فٹبال عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے دے دی۔ اس طرح مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو فرانس نے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل مقابلوں کے دوسرے روز مراکش اور پرتگال کا سامنا تھا۔ جبکہ دفاعی چیمپیئن فرانس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا۔ دونوں ہی مقابلے دلچسپ اور ان کے نتائج حیران کُن رہے۔

مراکش اور پرتگال کا میچ بہت دلچسپ تھا۔ متواتر کوششوں کے باوجود پرتگال گول اسکور نہیں کرسکا۔ میچ میں پرتگال کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔ مراکش کا دفاع بہترین رہا اور یہی وجہ تھی کہ پہلے ہاف کے 42 منٹ میں یوسف اننیسری کی جانب سے اسکور کیا جانے والا گول ہی مراکش کی جیت کا ضامن ثابت ہوا۔

میچ کا اہم موڑ وہ تھا جب اختتامی لمحات میں مراکش کے کھلاڑی ولید چڈیرا کو  ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ اب مراکش کی ٹیم 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی لیکن پھر بھی پرتگال کی ٹیم کے لیے گول اسکور کرنا ناممکن ثابت ہوا۔

مراکش نے 0-1 سے یہ مقابلہ جیت لیا۔ وہ عالمی کپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والا پہلا افریقی ملک بھی بن گیا۔ اس تاریخی موقع پر مراکش کے کھلاڑیوں نے سجدہ ریز ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا۔

اس میچ کے ساتھ ہی عاملی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا عالمی کپ سفر اختتام کو پہنچا۔ اس کھلاڑی نے  پرتگال کی ٹیم کا اس مقام تک پہنچایا ہے۔ جب 2006 میں رونالڈو نے عالمی کپ کا ڈیبیو تھا، اس سے پہلے پرتگال کی ٹیم صرف 3 عالمی کپ اور 3 یورو کپ میں ہی شرکت کرپائی تھی۔ لیکن رونالڈو کے ڈیبیو کے بعد پرتگال نے ہر عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ رونالڈو کی قیادت میں پرتگال یورو 2016 جیتنے میں بھی کامیاب ہوئی۔

یہ سب رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہی ممکن ہوپایا کہ پرتگال کو عالمی کپ کی باصلاحیت ٹیم سمجھا جانے لگا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی انتھک محنت کی وجہ سے ہی پرتگال اس مقام تک پہنچا

کل چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا فرانس سے ہوا۔ یہ 40 سال بعد پہلا موقع تھا جب فرانس اور انگلینڈ کی ٹیمیں عالمی کپ کے میچ میں مدِمقابل آئیں۔ اس میچ سے امیدیں بہت تھیں کیونکہ یہ ایک ایسا مقابلہ تھا جس کا انتظار ہر اس شخص کو تھا جو اس مقابلے میں غیر جانبدار تھا اور صرف اچھا کھیل دیکھنے کا منتظر تھا۔

دونوں ہی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بال کے تعاقب تیز اور اس پر گرفت دونوں کی ہی مضبوط رہی۔ دونوں ٹیمیں ہی بار بار مخالفین کے گول باکس میں گھسنے کی کوششوں میں نظر آئیں۔ لیکن فرانس نے 17ویں منٹ میں ہی گول اسکور کرکے انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کرلی۔ یہ اس عالمی کپ میں پہلا موقع تھا جب انگلینڈ پر مخالف ٹیم نے پہلے برتری حاصل کی۔