سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمے قائم کرنے سے روک دیا گیا

  • سوموار 12 / دسمبر / 2022

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی۔ اس حوالے سے پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایک درجن مقدمات کے اندراج کے خلاف ان کے بیٹے کی درخواست آج ہی دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کریم خان آغا کا کہنا تھا کہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، منگل تک تیاری کر لی جائے۔ جسٹس کریم خان آغا نے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں مقدمات ہوئے ہیں وہاں کے ایس ایس پیز کو طلب کر لیا جائے۔

عدالت نے آئی جی کو آگاہ کیا کہ اگر تمام مقدمات کی وضاحت پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ تمام ایف آئی آرز کا انگریزی ترجمہ بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس ہاتھ کھڑے کر لے گی تو عام شہری کیا کریں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین کریں۔ ہم کام کر رہے ہیں۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ آئی جی سندھ پر یقین نہیں ہے۔ یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ بات ہے۔

اس دوران پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔ وزارتِ داخلہ سے تفصیلات لینی ہیں کہ دیگر صوبوں میں کتنی ایف آئی آرز سندھ ہائی کورٹ نے نے اعظم خان سواتی کے خلاف مقدمات تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کے خلاف مزید مقدمات کے اندراج سے روک دیا جب کہ کیس کی مزید سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔