بھارت میں بلاول مخالف مظاہروں کے خلاف پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی

  • ہفتہ 17 / دسمبر / 2022

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نئی دہلی میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے خلاف بی جے پی کے  مظاہروں کے جواب میں احتجاج کرے گی۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آپ سب نے دیکھا کے بلاول بھٹو نے انڈین وزیراعظم مودی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ان کے مطابق بلاول بھٹو کے تیر کا نشانہ تو مودی تھا لیکن تڑپ بنی گالا میں محسوس ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو کے ایک بیان سے انڈیا کی گلی گلی میں آگ لگی ہے۔ بے جی پی مظاہرے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان پر ہمیں فخر ہے۔ انہیں پتہ چلنا چاہئے کہ کامیاب سفارت کاری کیا ہوتی ہے۔ ایبسولیوٹلی ناٹ کا نعرہ ایسے لگایا جاتا ہے۔ وہ جو اپنے ملک میں ایبسولیوٹ کا نعرہ لگاتے تھے وہ باہر ڈھیر ہوجاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مظاہروں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کل احتجاج کرے گی۔