فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹائین فرانس کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گیا
قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائین نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینیلٹی شوٹ پر شکست دے دی اور تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا۔ اس سے قبل ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں دو بار فٹ بال ورلڈ کپ کا چیمپئن رہ چکا ہے۔
قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں فرانس کے خلاف گول اسکور کیا۔ لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 26 میچزکھیلنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
ارجنٹائین نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور اینجل ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دفاعی چیمپئن فرانس نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف کے 80ویں اور 81ویں منٹ میں فرانس کے اسٹر کھلاری امباپے نے گول اسکور کر دیے۔ اس طرح ارجنٹائین اور فرانس کے درمیان جاری فائنل 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔
دوسرے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 2-2 سے برابر تھا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔ لیونل میسی نے 108ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے ارجنٹائین کو 2-3 سے برتری دلا دی۔ یہ برتری بھی زیادہ تر تک نہیں رہ سکی۔ فرانس کی جانب سے کائیلیان امباپے نے 118ویں منٹ میں ایک اور گول اسکور کردیا۔
اضافی وقت میں بھی مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنیلٹی شوٹ پر ہوا۔ فرانس صرف 2 گول کرپایا جبکہ ارجنٹائین نے 4 گول کیے۔ یوں پنیلٹی شوٹ میں میسی کی ٹیم نے مقابلہ 2-4 سے جیتا۔
میچ سے قبل ارجنٹائن کے گول کیپر نے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ فیورٹ فرانس ہے لیکن ہمارے پاس اب تک کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے۔