کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

  • اتوار 01 / جنوری / 2023

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے دروازے پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ کابل میں ہوائی اڈے کے دروازے پر ہونے والے دھماکے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ دھماکے کے نیتجے میں متعدد ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

عبدالنافع تکور کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ برس اگست میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد سیکیورٹی کو بہتر بنایا ہے لیکن کئی بم دھماکے اور حملے ہوچکے ہیں، زیادہ تر کی ذمہ داری داعش کے مقامی گروپ نے قبول کی ہے۔

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں اقلیتی برادریوں کے لوگ سمیت سینکڑوں افراد حملوں میں ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔