سیاست میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا نوٹس لیں: عمران خان کا صدر مملکت کو خط

  • جمعرات 02 / فروری / 2023

وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سیاست میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور اسٹیبلشمنٹ کے کچھ حلقوں کی مداخلت کا نوٹس لیا جائے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے 29 جنوری کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اس مداخلت کی تازہ ترین عکاسی گورنر خیبر پختونخوا کا یہ بیان تھا کہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے کیونکہ یہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اور اسٹیبلشمنٹ دیں گی۔ صدرعلوی کو یہ خط اتوار کو پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے قرارداد کی منظوری کے بعد بھیجا گیا تھا۔

قرارداد میں صدر کی توجہ اغوا کی کارروائیوں، جعلی ایف آئی آرز، دوران حراست تشدد اور پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو دی جانے والی دھمکیوں کی طرف بھی مبذول کرائی گئی۔ خط میں مزید کہا گیا کہ قرارداد آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ نوٹس لیں اور ان تمام اقدامات کے خلاف کارروائی کریں جو آئین، زمینی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔