کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

  • اتوار 05 / فروری / 2023

کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے والے ایدھی ورکر ذیشان احمد بتایا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دھماکے کی نوعیت فی الحال واضح ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کا مقصد سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان دہشت گردی کی نئی لہر کا شکار ہے، جس میں زیادہ تر حملے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئے۔ تاہم حملوں کا یہ سلسلہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سرحدی علاقے ضلع میانوالی تک بھی پہنچا۔