آرمی چیف تمام واقعات کا ذمہ دار ہے : عمران خان

عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت میں وقفے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی فرد تمام واقعات کا ذمہ دار ہے اور وہ ہے آرمی چیف۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اس کو خدشہ تھا کہ میں اقتدار میں آ کر اسے ڈی نوٹیفائی کر دوں گا، میں نے کسی کو ڈی نوٹیفائی نہیں کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میری گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا اس کی ایک سال کی تاریخ ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ میرے گھر پر حملہ کیا گیا، پارٹی کے صدر کے گھر کے دروازے کو بکتر بند گاڑی سے توڑا گیا۔  ایک سال میں 5000 لوگوں کو گرفتار کیا چکا ہے۔

پاکستانی فوج پر تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’مجھ پر دو قاتلانہ حملے ہوئے اور میں نے صرف اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اسے بھی رد کر دیا گیا۔

انہوں نے مجھے وزیرآباد اور پھر جوڈیشل کمپلیکس میں مارنے کی کوشش کی تھی۔ اگر میں جوڈیشل کمپلیکس چلا جاتا تو مجھے مار دیا جاتا۔