عدلیہ عمران نیازی کی حفاظت کررہی ہے: وزیر اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔ عدلیہ عمران خان کو بچانے کے لیے آہنی دیوار بن چکی ہے۔
جمعے کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ ریاست کی عمل داری یقینی بنانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک ملزم کو پروٹوکول کے ساتھ سپریم کورٹ بلایا گیا۔ جناح ہاؤس اور عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی رہنماؤں کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ عمران نیازی کو 2018 سے پہلے ہی پورے منصوبے کے تحت گائیڈ کیا جا رہا تھا۔ اسی وجہ سے قوم میں تقسیم پیدا ہوئی اور اب یہ تقسیم زہر کی شکل میں پورے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے۔