چیف جسٹس کی طرف سے ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ کی وضاحت
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کو ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ کہنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میں تو ہر کسی کو کہتا ہوں، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ ریمارکس ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران دیے۔ چیف جسٹس نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب واخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔
چیف جسٹس کی وضاحت پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس کی وضاحت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟