ٹائیٹن آبدوز کے ملبے میں ممکنہ انسانی باقیات ملی ہیں

  • جمعرات 29 / جون / 2023

بحر اوقیانوس میں لاپتا ہونے والی آبدوز ٹائیٹن کا ملبہ اور اس میں موجود پانچ افراد کی ممکنہ باقیات کو سمندر کی تہہ سے نکال کر بدھ کو کینیڈا کے ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والی آبدوز ٹائیٹن کے ٹکڑوں اور ممکنہ طور پراس میں موجود افراد کی باقیات کو کینیڈا کے جہاز کے ذریعے جائے حادثہ سے لگ بھگ 400 میل شمال میں سینٹ جائز، نیو فاؤنڈ لینڈ لایا گیا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ملنے والے شواہد کے تجزیے اور تحقیقات کے لیے انہیں میرین بورڈ آف انویسٹی گیشن منتقل کیا جائے گا۔

بحراوقیانوس میں عشروں پہلے ڈوب جانے والے جہاز ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی چھوٹی آب دوز میں پانچ افراد سوار تھے۔ سیاحتی مشن پر روانہ ہونے والی آب دوز کا صرف ایک گھنٹے اور 45 منٹ کے بعد زمین سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ جس کے بعد  کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا کہ اس پر سوا پانچ لوگوں پر کیا بیتی۔

1080pکوسٹ گارڈ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی طبی ماہرین بھی ٹائیٹن کے ملبے سے برآمد ہونے والی انسانی باقیات کا باضابطہ تجزیہ کریں گے۔ تاہم برآمد ہونے والی ممکنہ باقیات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

توقع ہے کہ ملبے کے معائنے کی مددے اس حادثے پر تحقیق کی جائے گی۔ جو رواں ماہ کے شروع میں بحر اوقیانوس میں ٹائٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کے سفر پر روانہ ہونے والی 22 فٹ کی آبدوز کے ساتھ پیش آیا تھا۔