پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بن گیا
پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2023 جیت لی۔ وہ 1986 کے بعد ملک کے پہلے چیمپئن بن گئے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران حمزہ خان نے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو شکست دی تھی۔ حمزہ خان اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔
میچ کے دوران ریفری نے حمزہ خان کے خلاف متنازع فیصلے بھی دیے، حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق آخری بار پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس نے 2008 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور پاکستان کی جانب سے آخری فاتح جان شیر خان تھے جنہوں نے 1986 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔