حکومت کا ڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

  • منگل 01 / اگست / 2023

پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔  وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کا عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

اعلان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اضافی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ گزشتہ رات یعنی 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جانا تھا، گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ 16 جولائی کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی بیرل قیمت 96 ڈالر تھی جو کل 31 جولائی کو بڑھ کر 111 اعشاریہ 46 ڈالر فی بیرول ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے رات گئے تک آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ اس چیز کو چیک کیا۔ اعلان میں تاخیر کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ہم دیکھ رہے تھے کہ کس طرح سے کم سے کم اضافہ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل کرنا ضروری ہے۔