پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: فل کورٹ سوموار سے سماعت کرے گی
جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے معاملے پر فل کورٹ کی تشکیل کر دی ہے جو اس مقدمے کی سوموار سے سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ بار ایوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اور اس بارے میں حکومت کو نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔
اس قانون میں چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اختیارات سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا کہا گیا تھا۔
دوسری جانب جسٹس قاضی فائز عیسی ایوان صدر میں بطور چیف جسٹس حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ آئے اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔