9 مئی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

  • بدھ 20 / ستمبر / 2023

سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش معسود نے بتایا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمے سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ لہذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں۔ اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔